Abre Karam Geysu-e Muhammad ﷺ – Kalam-e Huzur Taajush Shariah by Qazi-ul Quzzat Fil Hind, Mufti Asjad Raza Khan Hafidahullah
Like us on:
https://www.facebook.com/MuftiAsjadRazaKhanQadiri/
https://twitter.com/MuftiAsjadRaza
https://www.instagram.com/muftiasjadraza
https://www.youtube.com/c/MuftiAsjadRaza
ابر کرم گیسوئے محمد ﷺ
دونوں حرم ابروئے محمد ﷺ
سب سے انوکھا موئے محمد ﷺ
سب سے نرالی کوئے محمد ﷺ
سب کی نظر ہے سوئے کعبہ
کعبہ تکے ہے روئے محمد ﷺ
کعبے کو کس نے بنایا قبلہ
کعبے کا کعبہ روئے محمد ﷺ
سجدۂ سر ہے سوئے کعبہ
سجدۂ دل ہے سوئے محمد ﷺ
سارے چمن میں کس کی خوشبو
خوشبو ہے خوشبوئے محمد ﷺ
کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں
گل میں کھِلا ہے روئے محمد ﷺ
دھارے چلے ہر انگلی سے ان کی
دیکھو وہ نکلی جوئے محمد ﷺ
کس کا مو دیتا ہے گواہی
موئے محمد، موئے محمد ﷺ
زندہ ہے واللہ! زندہ ہے واللہ!
جانِ دوعالم روئے محمد ﷺ
رشکِ طوبیٰ کیا ہے دکھاوں
دیکھو قدِ دل جوئے محمد ﷺ
بھینی بھینی خوشبو لہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد ﷺ
یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد ﷺ
اخترؔ خستہ چل دے جناں کو
باغِ جناں ہے کوئے محمد ﷺ