(1444) مرکز اہل سنت کا پیغام قوم مسلم کے نام

پیارے سنی بھائیوں! آج ہم جس دور میں جی رہے ہیں وہ فتنوں اور چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، ہر طرف سے قوم مسلم پر حملے ہو رہے ہیں۔ کوئی اس نسل کو مٹانے کی بات کر رہا ہے، کوئی دین و سنیت کے مراکز یعنی مدارس دینیہ کو ختم کرنے کی سوچ رہا ہے، یہ تو خارجی فتنے ہیں لیکن کچھ داخلی فتنے ہیں جو نام تو اسلامی رکھے ہوئے ہیں مگر ان کے نظریات، اعمال و افعال اور کردار در حقیقت سب غیر اسلامی ہیں جیسے قادیانی، دیوبندی، غیر مقلد، رافضی وغیرہ اور ایک جماعت ایسی بھی ہے جو بغض و حسد کی بنیاد پر اعلی حضرت عظیم البرکت علیہ الرحمۃ والرضوان کو خاص طور پر سب و شتم کا نشانہ بناتی ہے ایسی نازک گھڑی میں مرکز اہل سنت بریلی شریف سابقہ روایت و عادت کے مطابق تمام اہل سنت سواد اعظم کو مندرجہ ذیل باتوں کی خاص تاکید کرتا ہے اور آپ سے عمل کرنے کی امید بھی رکھتا ہے۔

(۱) اپنے اپنے گھروں میں اسلامی ماحول (نماز روزہ وغیرہ کی ادائیگی) پیدا کریں اور بچپن ہی سے اولاد کے دل و دماغ میں عشق رسول صلی الله تعالی علیہ وسلم، محبت اہل بیت اور عظمت صحابہ بٹھا دیں اور ہر طرح سے اسلام کی اہمیت اور قدر و قیمت بتائیں تاکہ نئی نسل کفر وںالحاد اور بے دینی سے محفوظ رہے۔

(۲) اسلام مخالف طاقتیں اس وقت خاص کر مسلم بچیوں کو اپنی ہوس اور دھوکہ بازی کا نشانہ بنا رہی ہیں اس لیے اپنی بچیوں میں اسلامی پردہ کا ذوق، دینی معلومات کی ترغیب اور کردار سیدہ طیبہ طاہرہ فاطمہ بتول زہراء اختیار کرنے کا مزاج پیدا کریں۔

(٣) بدعقیده د یوبندی، وہابی غیر مقلد، قادیانی، رافضی، نیم رافضی تفضیلی، صلح کلی وغیرہ سب تمہارے دین اور فکر سنیت کے کھلے دشمن ہیں اور جہنم کی راہ لے جانے والے ہیں، ان کی صحبت و دوستی سے بچو اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی بچاؤ جس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مسلک اعلی حضرت کو مضبوطی سے تھامے رہو اور اس سے بال برابر بھی منہ نہ پھیرو کہ اس سے منہ پھیرنے میں اخروی نقصان ہے۔

(۴) لاعلم خطیب، جاہل صوفی، صلح کلی واعظ اور بدمذہبوں کے رد و ابطال سے بھاگنے والی تحریکوں تنظیموں، متولیوں، ٹرسٹیوں اور نام نہاد مولویوں و پیروں سے بچو کہ ان کی صحبت زہر قاتل اور آخرت کی بربادی کا سبب ہے۔

(۵) مذہب اہل سنت مسلک اعلی حضرت کے سچے پکے ترجمان علماء ومشائخ سے رشتے مضبوط رکھیں اور ہر طرح ان کی تعظیم و تکریم کو اپنے دل کا زیور بنائیں اور ان کی محفلوں سے قریب رہیں کہ یہ ایمان بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

(٦) دینی سنی مدارس جو دین و سنیت کے قلعے ہیں ان کی حفاظت و صیانت اور استحکام و تقویت کی بھر پور کوشش کریں اور ان کو آپسی اختلافات سے بچائیں۔

(۷) مرکز اہل سنت بریلی شریف کے بزرگوں جیسے اعلی حضرت، حجۃ الاسلام، مفتی اعظم اور تاج الشریعہ علیہم الرحمۃ والرضوان کا کسی سے بھی اختلاف خالص دینی و اعتقادی ہے لہذا بہکانے والوں کی نفرت بھری تحریروں، تقریروں اور سازشوں پر قطعاً دھیان نہ دو ورنہ اپنے بزرگان سلسلہ کے فیضان سے محروم ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ والعیاذ بالله تعالی!

(۸) دور حاضر میں دین و سنیت اور مذہب حنفیت کی صحیح تعبیر و ترجمانی کا نام ”مسلک اعلی حضرت“ ہے لہذا جس کو بھی اس سے دور و نفور پاؤ خواہ کیسا ہی قریبی ہو اس کو اپنے سے ایسے ہی دور کر دو جیسے دودھ سے مکھی کو دور کر دیا جا تا ہے۔

آخر میں رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ ہمیں بزرگوں کا ادب شناس بنائے اور تادم واپسی مسلک اعلی حضرت پر رکھے اور اسی پر موت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلين صلوات الله وسلامه عليه وعلى آله وصحبه اجمعين.

فقیر محمد عسجد رضا قادری رضوی غفرله
مرکز اہل سنت بریلی شریف